اہم خبریں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ، گرین شرٹس کیلئے 240 رنز کا ہدف

پارل (اے بی این نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں ہوم ٹیم نے 239 رنز بنا کر گرین شرٹس کو 240 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن 52 رنز پر اپنی تین اہم وکٹیں گنوا دی ہیں۔پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 2 رنز پر گری جب عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے مارکو جانسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم اور صائم ایوب نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 44 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن بابر اعظم 23 رنز بنا کر بارٹمین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کپتان محمد رضوان بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر بارٹمین کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔ اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 70 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بنا کر سلمان علی آغا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریان رکلٹن (36)، روس وین ڈیر ڈوسن (8)، اور ٹرسٹان اسٹبس (1) کو پویلین بھیجا۔

ہینرک کلاسن اور ایڈن مارکرم نے 73 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔ مارکرم 35 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کلاسن نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن شاہین آفریدی نے انہیں بولڈ کر کے ان کا سنچری بنانے کا خواب توڑ دیا۔ کاگیسو ربادا اور اوٹنیل بارٹمین نے 21 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو 239 کے مجموعی اسکور تک پہنچایا۔ ربادا 11 رنز بنا کر آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔

سلمان علی آغا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ابرار احمد نے 2 وکٹیں لیں۔ صائم ایوب اور شاہین آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ محمد رضوان (کپتان)، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد، صائم ایوب۔ ایڈن مارکرم (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، روس وین ڈیر ڈوسن، ٹرسٹان اسٹبس، ہنرک کلاسن، مارکو جانسن، اینڈائل فیہلوکوایو، کاگیسو ربادا، اوٹنیل بارٹمین۔

مزید پڑھیں : عمران خان سے کون ملتا ہے کون نہیں حکومت فیصلہ نہیں کرتی،رانا ثنااللہ

متعلقہ خبریں