اسلام آباد (اے بی این نیوز)پنجاب میں حکومتی جماعت اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے مابین معاملات مزید گھمبیر اور فاصلے بڑھنے لگے ہیں ۔ مری میں عوامی جرگے میں تقاریر کیوں کیں ،پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی عہدیداروں کیخلاف مختلف ایف آئی آرز درج کروا دیں ۔
پیپلز پارٹی لیڈر شپ کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات بھی درج کروائے گے ۔ یاد رہے کہ عوامی جرگے میں تقریر کرنے والے شاہد خاقان عباسی پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔
دوسری طرف وفاقی سطح پر ن لیگ مسلسل پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے مذاکراتی کمیٹی سے وقت مانگ رہے ہیں ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے وفاقی وزراء کی مزاکراتی کمیٹی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومتی رویے میں بہتری کی یقین دہانیاں کروا رہی ہے ۔
بلاول بھٹو بھی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم سے شکایت کر چکے ہیں ۔
مری جرگے کی ایف آئی آرز میں پیپلز پارٹی کے مرتضی ستی،مہرین انور راجا ،آصف اشفاق ستی اور دیگر نامزد ہیں۔
مزید پڑھیں : پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا،تمام تر تفصیلات آگئیں،جانئے