اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے راہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ واحد فورم ہے جہاں پر عوام کی نمائندگی کی جاتی ہے۔ مسائل ایوان میں زیربحث لانے کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہو ں نے کہا کہ
سپیکرقومی اسمبلی مذاکرات میں اہم کرادار اداکررہے ہیں۔ سردار ایازصادق نےمثبت سیاست کو فروغ دینا کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا۔ ہمیں کوئی این آراو نہیں چاہیے ،ملکی سلامتی کیلئے بیٹھنا ضروری ہے۔
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو کبھی الگ الگ نہیں کیا جاسکتا۔
ان کے طرز سیاست اور سوچ میں کوئی فرق نہیں۔ مسلم لیگ ن میں سردار ایاز صادق پر ہمیں بھرپور اعتماد ہیں۔ رانا ثنااللہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں خدشات ظاہرکررہے ہیں۔
رانا ثنااللہ سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ضد پر قائم رہتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو تحریک انصاف اور پاکستان سے مائنس نہیں کیا جاسکتا۔
بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ آج ایوان میں مثبت پیشرفت سامنے آئی۔ وزیرعظم نے اپوزیشن کو ایک سال پہلے مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ اس وقت اپوزیشن نے وزیراعظم کا مذاق اڑایا تھا۔
پی ٹی آئی سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی یوٹرن نہیں لیں گے اس کی ضمانت کون دے گا۔ سیاسی استحکام آئے گا تومعاشی حالت بہتر ہوگی۔ چاہتے ہیں حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں اتحادی بھی شامل ہو۔
مذاکرات کے عمل میں کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں دی جائے گی۔ حکومت نے 9مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج ریلیز کردی ہے۔
مزید پڑھیں : عمران خان نے کہامطالبات نہ مانے گئے تو ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا ،علیمہ خان