اہم خبریں

ہم مذاکرات کی بھیک نہیں مانگتے، خدا کیلئے منافقت چھوڑیں اور عوام کا سوچیں، علی محمد خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ہم مذاکرات کی بھیک نہیں مانگتے۔ خدا کیلئے منافقت چھوڑیں اور عوام کا سوچیں۔ ہم کوئی فرشتے نہیں ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہونگی۔ تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال۔ کہاپورا لاہور بے نظیر شہید کیلئے یا بانی پی ٹی آئی کیلئے نکلا۔ رینجرز کا شہید آپ کا نہیں ہمارا بھی ہے۔ سیاستدان گولی نہیں مارتا بات کرتا ہے۔ ہمارے دور میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے لانگ مارچ ہوئے ۔ ہم نے کسی پر گولی نہیں چلائی۔ جو بھی احتجاج کیلئے آیا ہم نے اس سے بات کی۔ بانی پی ٹی آئی بھی باہر آجائیں گے۔ میں پارلیمنٹ میں جمہوریت کا رونا رو رہا ہوں۔ ہمیں سلیکٹڈ اور پتہ نہیں کیا کیا کہا گیا۔

مزید پڑھیں :ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر غور،قائمہ کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب

متعلقہ خبریں