اہم خبریں

سانحہ اے پی ایس،پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ طورپر منظور ،شہید بچوں کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی

لاہور (اے بی این نیوز       )پنجاب اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس پر قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی ۔ سانحہ اے پی ایس پر قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے پیش کی۔ قرارداد کے متن کے مطابق
10 سال قبل پشاور میں سانحہ اے پی ایس رونما ہو۔ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتے۔ ایسے دہشتٗگردوں کو رعایت نہ دی جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔
پشاور میں 124 بچے دہشتگردی کا نشانہ بنے جو ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔ یہ ایوان سانحہ اے پی ایس شہید بچوں کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور

متعلقہ خبریں