اسلام آباد ( اے بی این نیوز )زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ یہ بے حس حکومت ہے۔ انہوں نے تو لوگوں کو دفنانے بھی نہیں دیا۔ ان پر مشکل وقت آتا ہے تو جوتے چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔
شہیدوں پر بھی انہوں نے شک کیا۔ بجلی بند کر کے انہوں نے گولیاں چلائیں۔ میرا لیڈر اور ہم لوگ کھڑے ہیں۔ سوال تو ہم ان سے کرتے رہے ہیں۔ 26 نومبر کو نہتے لوگوں پر آپ نے گولی کیوں چلائی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال. انہوں نے کہا کہ
میرا لیڈر پانچ سو دن سے بے گناہ جیل میں ہے۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اس لئے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنا دی۔ آپ میچورٹی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ۔ پبلک پاور آج بھی ہمارے پاس ہے
نو مئی کی تسبیح پڑھنا چھوڑ دیں
نو مئی کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے ہمیں 26 نومبر کی جوڈیشل انکوائری چاہئے۔ ابھی بھی ہمارے کارکنان غائب ہیں۔ میرے لیڈر ملک کی خاطر بے گناہ جیل میں ہیں ان کو رہا کیا جائے میرا لیڈر سرخرو ہوکر آئے گا
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا آج سول نافرمانی کی تحریک شروع نہ کرنے کا فیصلہ