اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کا دورہ مصر ڈی8 ممالک کی گیارہویں سمٹ میں شرکت کے لیے ہوگا۔
ڈی8 وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں اجلاس میں 18 دسمبر کو اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم سمٹ میں نوجوانوں اور ایس ایم ایز کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ پاکستان کے نوجوانوں کی بااختیاری اور مالی ترقی کے اقدامات پیش کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور سیاحت میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیں گے۔
وزیر اعظم ڈی8 میں تعاون کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کی اہمیت اجاگر کریں گے۔ وزیر اعظم غزہ اور لبنان میں انسانی بحران پرخصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بحران پر پاکستانی موقف پیش کریں گے۔ وزیر اعظم فلسطین کے مسئلے پر اصولی موقف اور امن کی ضرورت پر زور دیں گے۔
مزید پڑھیں :عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ملاقات سے منع کرنا توہین عدالت ہے،بیرسٹر سیف