اہم خبریں

پنجاب بھر کے دریاؤں میں 10 سال کیلئے مچھلی پکڑنے پرپابندی عائد

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب کے دریاؤں میں 10 سال کیلئے مچھلی پکڑنے پرپابندی عائد کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ معدوم ہوتی مچھلیوں کی نسل کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ ماہی پروری پنجاب نے آبی ذخائر کو آئندہ دس سال کے لیے ”آبی پناہ گاہ” قرار دے دیا ہے۔کمرشل بنیادوں پر مچھلی پکڑنے پرپابندی لگادی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت سے زائد کے تمام ٹھیکے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔مخصوص اضلاع میں ”راڈ لائن”یعنی کنڈی کے ذریعے فی کس 8 کلو وزن تک کی یومیہ 5 مچھلیاں پکڑنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ ماہی پروری سے 500 روپے تا5 ہزار روپے فیس دے کر پرمٹ لینا ہوگا

متعلقہ خبریں