اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم کی جانب سے سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 2فیصد کمی کا خیرمقدم۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کا 13فیصد پر آنا ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔
پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔
معاشی استحکام کیلئے وزیرخزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
مزید پڑھیں :ایک ہی سوال ،26نومبر کو ہمارے پر امن احتجاج پر گولی کیوں چلائی ،اپوزیشن لیڈر