اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما علی محمد خان عمران خان جو اعلان کریں گے اس پر لازمی عمل ہوگا۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔
ہمیں ٹنل کے آخر میں امید کی کرن نظرآئی ہے۔
سول نافرمانی کی تحریک کل سے شروع نہیں ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کل سے شروع نہیں ہو رہی۔علی محمد خان نے کہا کہ کل سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور اور سقوط ڈھاکہ کی برسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کل سے شروع نہیں ہو رہی، پارٹی رہنما کل بانی چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سول نافرمانی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی ہدایات پر دل سے عمل کیا جائے گا۔ علی محمد خان نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی محسوس کرتی ہے کہ سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات ہو رہے ہیں تو وہ سول نافرمانی کی کال موخر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں :مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط ہوں گے یا تحریک چلائی جائے گی؟ فیصلہ کل اہم اجلاس میں ہوگا