اسلام آباد (اے بی این نیوز )مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط ہوں گے یا تحریک چلائی جائے گی؟ فیصلہ کل اہم اجلاس میں ہوگا۔ تمام مسالک کے مدارس کی مشترکہ تنظیم، اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ کا اہم اجلاس کل طلب۔
اتحاد تنظیمات المدارس کا سربراہی اجلاس کل بعد نماز مغرب اسلام آباد کی جامع مسجد عثمان غنی میں ہوگا۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات المدارس کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ کرنے کی وجوہات پر غور کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان حکومتی ترامیم کا مجوزہ مسودہ اجلاس میں پیش کریں گے۔ اتحاد تنظیمات المدارس حکومتی تجاویز کو قبول یا مسترد کرنے یا نئی ترامیم دینے پر لائحہ عمل طے کرے گا۔
تنظیم پہلے سے منظور شدہ بل پر ہی دستخطوں کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ حکومت نے علماء کی تجاویز پر 17 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔ مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر پارلیمنٹ کا اجلاس 16 دسمبر سے موخر کر کے 17 دسمبر کو رکھا گیا۔
اتحاد تنظیمات المدارس کا اجلاس پیر جبکہ وفاق المدارس العربیہ کا اجلاس منگل کو ہوگا۔ اجلاس کی روشنی میں وفاق المدارس تحریک یا حکومتی ترامیم پر فیصلہ کرے گا۔
مزید پڑھیں :26ویں ترمیم سے قبل ادارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے، ڈاکٹر فاروق ستار