کراچی (نیوز ڈیسک )ایل پی جی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا کیونکہ کراچی میں دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر کے 290 روپے فی کلو کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے فی کلو زیادہ قیمت پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔اس حوالے سے دکانداروں نے الزام لگایا کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ شہری حکومت اور منافع خوروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
شہریوں نے شکایت کی کہ چکن اور سبزیوں کے بعد اب ایل پی جی بھی من مانی قیمت پر دستیاب ہے اور غریب عوام کو ہر قسم کی ضروریات زندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: میاں محمد نوازشریف کے قریبی ساتھی صدیق الفاروق انتقال کرگئے