اہم خبریں

بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کا مشکوک ایکشن، بائولنگ سے روک دیا گیا

لندن (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر مشکوک ایکشن کی وجہ سے انگلینڈ میں بولنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مقابلوں میں باؤلنگ سے روک دیا گیا ہے۔

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا۔ وہ ایونٹ میں سرے کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن ای سی بی کے مقابلوں میں اس وقت تک باؤلنگ نہیں کر سکیں گے جب تک ان کا ایکشن کلیئر قرار نہیں دیا جاتا، انہیں اپنے ایکشن کے آزادانہ ٹیسٹ سے گزرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا

متعلقہ خبریں