اسلام آباد : نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات کا بوجھ بجلی صارفین سے وصول ہوگا، سرچارجز کے ذریعے وصولی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک سمیت سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں بڑا اضافہ ہوا، نیپرا دستاویز میں بتایا گیا کہ ایک سال میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات 150 فیصد بڑھ گئے، نقصانات کا بوجھ بجلی صارفین سے وصول ہوگا۔نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں کی کم وصولی سے ایک سال میں380 ارب80 کروڑ روپےکا نقصان ہوا، گذشتہ مالی سال نقصانات میں کیسکو پہلے اور کے الیکٹرک دوسرے نمبر پر رہی۔
گزشتہ مالی سال کمپنیوں نےبجلی بلز کی مد میں 4ہزار487 ارب روپے وصول کئے، ایک سال میں بجلی کمپنیوں نے4ہزار867 ارب روپے کے بلز بھجوائے تھے اور بجلی کمپنیوں نے 380 ارب80 کروڑ روپے سے زائد کم وصولیاں کیں۔بجلی کمپنیوں کے نقصانات سرچارجز کے ذریعے بجلی صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔
مالی سال 2023-24 میں کیسکو نے104 ارب32 کروڑ روپے کی کم وصولیاں کیں، اسی مدت میں کےالیکڑک نے63 ارب69کروڑ روپے ، لیسکو39 ارب46 کروڑ،حیسکو نے 36 ارب789 کروڑ روپے کی کم وصولیاں کیں۔پیسکو صارفین سے بلوں کی مد میں31 ارب روپےوصول کرنے میں ناکام رہی ، کم وصولیاں گردشی قرضے میں اضافہ کاسبب بن رہا ہے۔