پشاور (نیوزڈیسک)بدترین معاشی حالات اور ڈالر کی کمی کے باعث حکومت نے بیرون ملک جانے والے افراد کےلیے ڈالر کی حد کم کردی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کےلئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔عاصم احمد نے کہا کہ ڈالرکے اتارچڑھاؤ پرکڑی نظرہے۔ بارڈر اور ایئرپورٹس پرفورسزبڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک سے باہر ڈالرلے جانے کی حد 10 ہزار سے کم کرکے 5 ہزارکردی ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ڈالر کے اتار چڑھاو میں ایک سے زائد عوامل شامل ہیں۔ بارڈر اور ائیر پورٹ پر ڈالر کی روک تھام کے لئے فورس بڑھا دی گئی۔عاصم احمد کا کہنا تھا کہ بارڈ کو تجارت کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے لیے اقدامات جاری ہے۔ نان فائلر کی بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔