اہم خبریں

سینکڑوں پی ٹی آئی مظاہرین کی شناخت پریڈ کے بعد 81 ملزمان مقدمات سے ڈسچارج

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک سو سے زائد مظاہرین کی شناخت پریڈ کے بعد 81 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔ عدالت کے جج، ابوالحسنات ذوالقرنین، نے ان ملزمان کو مقدمات سے بری کر دیا، لیکن ان کے بعد پولیس نے تمام ڈسچارج ہونے والے ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اور میڈیا کو کوریج سے روکنے کی کوششیں کی گئیں۔ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے صحافیوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیچھے نہ ہٹے تو انہیں گرفتار کروا دیا جائے گا۔

ملزمان کے وکلاء، انصر کیانی نے عدالت میں دوبارہ گرفتاری پر احتجاج کیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ان ملزمان کو دوبارہ پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ نہیں اورپولیس برآمدگی کیلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے، اس موقع پر عدالت نے کمرہ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کرمقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔

عدالت نے تھانہ کھنہ کے 54، تھانہ آئی نائن کے 16، اور تھانہ کوہسار کے 11 ملزمان کو ڈسچارج کر دیا، جبکہ تھانہ کوہسار کے 48 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سردی میں مزید اضافہ، سکولوں کے اوقات کار ایک مرتبہ پھر تبدیل

متعلقہ خبریں