اہم خبریں

سکولوں اور کالجوں کے لیے 65 دن کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) محکمہ تعلیم بلوچستان نے ہفتے کے روز سرد علاقوں میں موسم سرما کی طویل تعطیلات اور گرم علاقوں میں قلیل تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جہاں تمام تعلیمی ادارے 16 دسمبر 2024 سے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں میں واقع تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 16 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 (65 دن) تک ہوں گی۔صوبے کے گرم علاقوں میں یکم جنوری 2025 سے 10 جنوری 2025 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

اس سے قبل 25 نومبر 2024 کو محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے نجی اور سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔سیکرٹری سکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات آئندہ ماہ 20 دسمبر سے شروع ہو کر 10 جنوری 2025 تک جاری رہیں گی۔سیکرٹری سکولز نے کہا کہ تمام سکولوں میں موسم سرما کی 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔
مزید پڑھیں: پنجگور میں فائرنگ سے بی این پی رہنما عبدالغفور جاں بحق

متعلقہ خبریں