اہم خبریں

آج بروزہفتہ 14 دسمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

انتباہ: ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔ پنجاب اور سندھ میں سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرپڑنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12 ،استور منفی11، اسکردو منفی09،کوئٹہ،کالام،گوپس منفی06، ہنزہ، بگروٹ، زیارت، قلات منفی05،گلگت، چترال اوردیر میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں سرد ہوائیں چلنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہےگا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔ صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد/کہرپڑنے کی توقع۔
مزیدپڑھیں: حکومت کومولانافضل الرحمان کامطالبہ مانناپڑےگا، سینیٹرفیصل واوڈا

متعلقہ خبریں