اسلام آباد (اے بی این نیوز )سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سول نافرمانی پر پارٹی کاموقف وہی ہے جوعمران خان کا ہے۔ عمران خان سول نافرمانی کی کال سے پیچھے نہیں ہٹے۔
پی ٹی آئی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹی۔
الیکشن میں دھاندلی ہوئی،پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ تمام حقوق سلب کیے گئے،جھوٹی ایف آئی آرز کی جارہی ہیں۔ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان عمران خان خود کرینگے۔
پی ٹی آئی قانون اور آئین کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹی۔
میرا نہیں خیال عمران خان پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔ پارٹی قیادت سے بانی کا رابطہ ختم نہیں ہوا ۔عمران خان کا نظریہ مختلف ہوسکتا ہے مگر غصہ نہیں ہے۔
9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن کی شرط برقرار ہے۔
15دسمبر قریب ہے مگر سیاسی عمل آگے بڑھے گا۔ حکومتی اہلکار پیادے ہیں طاقت ان کے پاس نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن میں عدلیہ اقلیت اور ایگزیکٹو اکثریت میں ہے، جسٹس منصور علی شاہ کا خط