پشاور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 15 دسمبر کو یوم شہدا منا رہے ہیں۔ ڈی چوک پر جاں بحق ہونے والوں کے لیے باغ ناران پشاور میں دعائیہ تقریب ہو گی ۔
حقیقی آزادی کے حصول تک تحریک جاری رہے گی۔ تحریک انصاف کے 12 کارکن شہید ہوئے ، بہت سے زخمی اور لاپتہ ہیں ۔ حکمران صوبوں کے مابین نفرتیں پھیلا کر ملک توڑنا چاہتے ہیں۔
حکمران ملک کو لوٹ کر بھاگیں گے۔
کرپٹ سیاست دان فوج کو عوام کے ساتھ لڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم ہر صورت اپنا حق لے کر رہیں گے۔
مزید پڑھیں :مذاکرات ان سے ہونے چاہیے جو بااختیار ہوں،مذاکرات کےطریقہ کارپر عمران خان سخت سیخ پا