ناگپور (نیوز ڈیسک) بھارتی فوجیوں کا روزانہ ذہنی تناؤ کے باعث موت کو گلے لگانا معمول بن گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارتی شہر ناگپور میں فضائیہ کے ایک سارجنٹ نے خودکشی کر لی۔
ہریانہ کے 36 سالہ جویر سنگھ نے ایئر فورس میں ڈیوٹی کے دوران خودکشی کر لی۔ اہلکار نے اپنے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ایک ساتھی افسر نے بتایا کہ سنگھ ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔
اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس سے پہلے سی آر پی ایف 178 بٹالین کے ایک افسر پرم ویر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خودکشی کر لی تھی۔ دو مختلف ریاستوں آسام اور جھارکھنڈ میں دو فوجی اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دیدی