اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ، مجوزہ نام بھی سامنے آگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ کیلئے مجوزہ نام بھی سامنے آگئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 21 نام تجویز کر دیے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے 11 نام تجویز کر دیے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے سابق رجسٹرار جزیلہ اسلم کا نام بھی دے دیا۔ سید علی ظفر نے 3، فاروق نائیک نے 8 نام تجویز کر دیے۔ مجوزہ ناموں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دی گئی۔ دستاویز کے مطابق
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کا نام بھی زیرغور آئے گا۔ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کا نام بھی بطور ایڈیشنل جج زیرغور آئے گا ۔ تجویز کردہ ناموں میں عادل بازئی کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل بیرسٹر حارث عظمت بھی شامل ۔
سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے بیٹے ثاقب جیلانی کا نام بھی فہرست میں شامل ۔ سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب قاسم چوہان کا نام بھی زیرغور آئے گا۔ اسحاق ڈار کے بطور سینیٹر انتخاب کیخلاف درخواست گزار نوازش پیرزادہ کا نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب، 10امیدواروں کے نام سامنے آگئے

متعلقہ خبریں