اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب، 10امیدواروں کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے اجلاس 21دسمبر کو طلب کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تقرری کیلئے 10امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔
21دسمبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز کی تقرری پر بھی غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 2امیدواروں کے نام دیے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعظم خان،شارخ ارجمند کا نام تجویز۔
بیرسٹر گوہر نے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ کا نام تجویز کردیا ۔ ممبر اسلام آباد بار ذوالفقار عباسی نے قمر سبزواری کا نام تجویز کر دیا ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے سلطان مظہر شیر خان کا نام تجویز کر دیا ۔
رکن کمیشن روشن خورشید نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا نام تجویز کر دیا ۔ فاروق ایچ نائیک نے قمرسبزواری، عمراسلم خان، دانیال اعجاز، کاشف علی کے نام تجویز کر دیئے۔

مزید پڑھیں :سینیٹ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور

متعلقہ خبریں