اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ابھی مذاکرات شروع نہیں ہوئے ،ہم سب کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی کے نام بھی بتادئیے ہیں ۔
سپیکر سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ سپیکر سے میں اور عامر ڈوگر نے گزشتہ روز انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی تھی ۔ اگر اسپیکر قومی اسمبلی مذاکرات کرانے میں مثبت کردار ادا کریں تو اچھی بات ہے۔
ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی کمیٹی کو اختیار دیاتھا۔ جب تک سیاسی مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ سول نافرمانی کی تحریک پر امن ہوتی ہے، اس میں کوئی چیز توڑتو نہیں رہے۔ ہمارا موقف ہے کہ جو بھی ہم سے بات کرنا چاہے وہ بااختیار ہو۔
مزید پڑھیں :ہمیشہ سے یہی کہنا تھا مذاکرات کرو، اگر اب کوئی پیشرفت ہوئی ہے تو مثبت ہو گی، عارف علوی