اہم خبریں

ہم چین کےتجربات سےاستفادہ حاصل کرناچاہتےہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ چین نے بڑی تیزی سے ترقی کی ہے۔ چین کےتجربات سےاستفادہ حاصل کرناچاہتےہیں۔ چین نے معاشی ترقی کامعجزہ کرکے دکھایا۔
چین اورپاکستان کےتعلقات مزیدمضبوط ہورہےہیں۔ چین کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں میں کام کریں گے۔ چین نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقدمات کیے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب میں ہنگامی بنیاد پر اقدامات کیے۔ چین کے اشتراک سے پنجاب میں متعددمنصوبوں پر کام جاری ہے۔ چین کےتجربات سےفائدہ اٹھاکرترقی کرناچاہتےہیں۔
سموگ کےمعاملےپربھی چین کےتجربات سےاستفادہ حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں :مذاکرات اچھی بات ہے مگرعمران خان دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں اُن کی گارنٹی کون دے گا؟ خواجہ آصف

متعلقہ خبریں