اہم خبریں

مذاکرات اچھی بات ہے مگرعمران خان دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں اُن کی گارنٹی کون دے گا؟ خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )مذاکرات اچھی بات ہے مگرعمران خان دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں اُن کی گارنٹی کون دے گا؟وزیردفاع خواجہ آصف کاایکس پربیان،کہا چند دن پہلے تک ان کے مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حلال اور حکومت کے ساتھ حرام تھے۔
پی ٹی آئی جن ہلاکتوں کی بات کرتی ہے ان کی تعداد 12 سے 278 بتائی جاتی ہے لیکن رہنما کوئی ثبوت فراہم نہیں کرتے، پی ٹی آئی رہنماؤں سے رینجرز اورپولیس کی شہادتوں کا اعتراف تودرکنار ذکر بھی نہیں ہوتا، یہ دوغلا پن اوردوہرا معیار پی ٹی آئی کی شناخت اور کلچر ہے۔

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نیبل گبو ل کہتے ہیں پی ٹی آئی کہتی تھی چوکیدار سے نہیں گھر کے مالک سے مذاکرات کریں گے،اب ہمارا مؤقف ہے ہم پشاور والی سے بھی بات نہیں کرینگے ان کے وکیلوں سے بات کریں گے، پیپلز پارٹی نے دو تین نام دیئے ہیں مذاکرات پر آج بریک تھرو ہو گا

مزید پڑھیں :سویلین ملٹری ٹرائل کیس، جو شخص فوج میں نہیں وہ اس کے ڈسپلن کا پابند کیسے ہوسکتا ہے؟ آئینی بینچ

متعلقہ خبریں