ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کو 2034 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل کے اجلاس میں سعودی میزبانی کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
2034 میں فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ سعودی عرب کے 5 شہروں میں منعقد ہو گاجبکہ 15 مختلف اسٹیڈیم ورلڈ کپ کی میزبانی کرینگے۔واضح رہے کہ سعودی عرب قطرکے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا اسلامی ملک بن گیا۔ فیفا کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس اعلان کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا، ریاض کے تاریخی علاقوں درایا اور بلیو سٹی میں ہزاروں افراد نے اس لمحے کا جشن منایا۔
فیفا کے صدر نے کہا ہے کہ فٹ بال واحد کھیل ہے جو دنیا کو اکٹھا کرتا ہے،2034 کا ورلڈ کپ دنیا بھر کے لوگوں کیلئے ایک شاندار موقع ہوگا ۔دوسری جانب 2030 کا فٹبال ورلڈ کپ 3 براعظموں کے 6 ممالک میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، پرتگال اور اسپین کر چکے ہیں۔ ایونٹ کے پہلے تین میچ جنوبی امریکہ کے تین ممالک پیراگوئے، ارجنٹائن اور یوراگوئے میں ہوں گے۔ جنوبی امریکہ میں ہونے والے تینوں میچ بھی ورلڈ کپ کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ