اہم خبریں

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے ۔جس میں شرکت کےلئے آنے والی انڈین ٹیم کو ویزا ہونے کے باوجود واہگہ بارڈر سے تاحال انٹری نہ دی گئی، ایونٹ میں شرکت کیلیے آنیوالی انڈین بیس بال ٹیم کو بھارتی سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر شاہ کا کہنا ہے کہ انڈین بیس بال ٹیم کے پاس پاکستانی ویزے اور این اوسی کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔انڈین بیس بال ٹیم کو واہگہ بارڈر پر 24گھنٹے سے زائد انتِظار کے باوجود بھارتی حکومت نے تاحال کلیئرنس نہیں دی۔صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے مزید کہا کہ ہم انڈین بیس بال فیڈریشن کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،کوشش ہے کہ بھارتی حکام اپنی ٹیم کو شرکت کر وائے۔ پاکستان میں ہونے والے اس ایونٹ میں اگر انڈین شرکت نہیں کرتے تو پاکستان حکومت ، پاکستان بیس بال اور پاکستان سپورٹس بورڈ اسکا ذمہ دار نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان حکومت نے ہر طرح کا تعاون کیا منسٹری کی جانب سے ویزا ضاری کر وائے گئے، سپورٹس بورڈ نے سیکورٹی سمیت دیگر انتطامات کئے فیڈریشن نے فیڈریش انڈیا سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کر وائی، انکا کہنا ہے کہ انڈین ٹیم کو ویزا ایونٹ شروع ہونے سے دو روز پہلے جاری کیا گیا ، سپورٹس بورڈ انٹری منسٹری وغیرہ کی جانب سے تمام سہولیات دی، لیکن اس سے قبل بھی پاکستان نے چیمپئن شپ منعقد کروائی تھی ۔جس میں انڈین ٹیم نے ویزا ایشو اٹھایا تھا لیکن اب پاکستان کے خلاف ایشین یا ورلڈ سطح پر کسی بھی طرح سے پاکستان کے خؒاف کوئی ایشو نہیں اٹھایا جا سکے گا۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشین بیس بال فیڈریشن کی نائب صدارت ملی ہے،پاکستان کو پہلی مرتبہ ایشین بیس بال فیڈریشن کی صدارت ملی ۔

متعلقہ خبریں