اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انتباہ: ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد /مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری کا امکان۔ مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش / برفباری کی توقع۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔تاہم دن کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری کی توقع ۔
مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش / برفباری کی توقع۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہر ا پڑنے کی توقع ۔ وسطی/جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم استور میں 01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10، گوپس منفی 07، اسکردو، استور، کالام، قلات منفی06، زیارت، بگروٹ، چترال منفی 05،گلگت، ہنزہ، دیر، کوئٹہ، مالم جبہ منفی 04، دروش اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔ صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد/کہرا پڑنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: یہ ترسیلات زر بند کرنے کی نہیں ،مجھے جیل سے نکالو کی کال ہے،عطا تارڑ