اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزارتِ مذہبی امور نے 79 ہزار عازمینِ حج کو کامیاب قرار دے دیا۔ 10دسمبر تک حج درخواستیں جمع کرانے والے تمام 79 ہزار عازمین کامیاب قرار۔
حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کے دوران 10 ہزار نئی درخواستیں موصول ہوئی ۔
عازمین کے اصرار پر خالی نشستوں کے لیے ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھی گئی ۔ نئے درخواست گزاروں کو بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کرنے کی ہدایت۔
پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کا فیصلہ کمپیوٹرائزڈ رسید پر درج تاریخ اور وقت کے مطابق ہوگا۔
سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ عازمینِ حج کو تربیت اور پروازوں کی معلومات کے لیے ’’پاک حج موبائل ایپ‘‘ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز ، سات خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا،ایک جوان شہید