اہم خبریں

شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز ، سات خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا،ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان (اے بی این نیوز) شمالی وزیرستان ضلع میں دو الگ الگ آپریشنز میں سات خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں چار خوارج جہنم واصل ہوئے۔ ایک اور معرکہ آرائی میں جو شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ہوا، سیکورٹی فورسز نے کامیابی سے مزید تین خوارج کو بے اثر کر دیا۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مٹی کے ایک بہادر فرزند لانس نائیک محمد امین (عمر: 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ فیصل آباد) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ

7 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد امین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لانس نائیک محمد امین نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید لانس نائیک محمد امین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھرخوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ناپاک ارادوں کو خاک ملایا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں :فیصل واوڈا نے بیرسٹر گوہر کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا؟سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا،جانئے تفصیلات

متعلقہ خبریں