اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےبیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ 9مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کررہے ہیں۔
تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔
گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ دوڑ کیوں لگائی؟موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں۔ پرتشدد سیاست اور پرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔
اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے 26نومبر کو وفاق پر چڑھائی کی۔ پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا،مداوا کون کرے گا؟
مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے چیئرمین پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن بریگیڈیئر(ر) مظفر علی رانجھا کی ملاقات