اہم خبریں

ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں،یہ ایوان ہمیں انصاف دے،چیئرمیں پی ٹی آئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں، یہ ایوان ہمیں انصاف دے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا حصہ ہے کہ لوگ سڑکوں پر احتجاج کریں، ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، گولیاں چلائی گئیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پرامن مظاہرین پر گولی نہیں چلی، اس ملک میں پہلے بھی تحقیقاتی کمیشن بنایا گیا لیکن کچھ نہیں ہوا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے غلطیوں کو درست کرنے کے لیے کمیٹی بنائی اور اسے کمزوری نہ سمجھا، ہمارے کسی مظاہرین کے پاس کوئی ہتھیار نہیں، اگر فائرنگ ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری اس پر عائد کی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ظلم ظلم ہوتا ہے، بڑھتا ہے اور پھر غائب ہو جاتا ہے، شام کی جیلوں سے باہر آنے والوں میں سے ایک نے کہا کہ وہ 39 سال بعد باہر آئے ہیں، شامی حکمران ملک سے بھاگتے ہوئے 2 ارب ڈالر اپنے ساتھ لے گئے۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور فیض حمید تمام معاملات میں ملوث تھے،وزیر دفاع خواجہ آصف

متعلقہ خبریں