لاہور ( نیوز ڈیسک )مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی کلو گوشت کی قیمت 446 روپے ہو گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جسکے بعد برائلر زندہ کی فی کلو قیمت 294 جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 308 روپے کلو ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کے نرخ 439 روپے کلو تھے، انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 352 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اپنے فیوژن ماڈل پر قائم،فیصلے کا جلد امکان