پشاور (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے راہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئندہ احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کر لی۔
: نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
عمر ایوب کی سربراہی میں 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی جلد لائحہ عمل کا اعلان کرےگی۔ حکومت نے سنجیدگی سے مذاکرات نہ کیے تو 14دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان ہوگا۔
پارٹی قائدین کے درمیان ملاقات میں احتجاجی تحریک اور مذاکرات پر بات چیت ہوئی۔
احتجاج کیساتھ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں ہوگا تمام لوگوں سے مذاکرات کیے جائیں گے۔ پشاور: بغیر تاخیر کے جوڈیشل کمیشن بنا کر ڈی چوک واقعات کی چھان بین کی جائے۔
مزید پڑھیں :ٹکر کے لوگ تھکڑ سے لوگ نکلے،ایک سوال ہے یہ ڈی چوک سے کیوں بھاگے، عطا اللہ تارڑ