اسالام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے اقدامات شروع کردیئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ٹیلیفونک رابطہ۔ شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم سے بیروت کے راستے پاکستانی شہریوں کے انخلامیں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کردی ۔ لبنان شام سے پاکستانیوں کے انخلا میں ہر ممکن مدد کرے گا۔ نجیب میکاتی کی شہباز شریف کو یقین دہانی ۔ وزیراعظم کا شام اور لبنان میں تعینات پاکستانی سفیروں سے بھی رابطہ ۔ وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت ۔ کا بینہ اجلا س سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں۔ ۔ پاکستان شام کے معاملے پر نیوٹرل ہے ۔۔ پاکستانیوں کو شام سے واپس لانے میں کوئی تاخیر نہیں کریں گے۔ شام کی خراب صورتحال۔ چھ سو پاکستان پھنس گئے۔ کچھ ہوٹلوں تک محدود تو کچھ کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ۔ فائرنگ سے خوفزدہ پاکستانیوں کی حکومت سے واپسی میں مدد کی اپیل ۔ زائرین کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرات درپیش ہیں ۔ یہاں ہر پل خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ ہمیں شام سے بحفاظت نکالنے کیلئے خصوصی طیارے روانہ کیے جائیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی فروا زیدی بھی اپنے خاندان سمیت دمشق میں محصور ہیں۔
مزید پڑھیں :بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل لانے کی اجازت مل گئی