اہم خبریں

دوہرا قتل کیس،پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی اشتہاری قرار

گجرات(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما تحریک انصاف چوہدری مونس الٰہی دہرے قتل کیس میں اشتہاری قرار یامیڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گجرات میاں جاوید اکرم نے سابق وفاقی وزیرچوہدری مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیدیا،

سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی سمیت دیگر ملزمان پر 28 جون 2023 کو چکریاں کے رہائشی یاسر اور محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔پولیس کے مطابق اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں جان کی بازی ہار گیا تھا.

چوہدری مونس الہٰی کو ایف آئی آر کے ملزمان کے انکشاف کے بعد اس کیس میں نامزد کیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر کو دفعہ 109 کے تحت ایما مشورہ کا ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تھانہ منگووال میں دہرے قتل کا مقدمہ 29 جون 2023 کو درج ہوا تھا، مقدمہ میں چودھری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 19 صفحات پر مشتمل ہے۔
ملٹری ٹرائل کیس:گرفتار ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

متعلقہ خبریں