اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار ہے چاہے وہ انسان ہوں یا فرشتے،عمر ایوب

اسلام آباد (اے بی این نیوز )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار ہے چاہے وہ انسان ہوں یا فرشتے۔
عمر ایوب نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں قومی حکومت کا قیام مسائل کا حل نہیں۔ انصاف اور قانون کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے، یہاں فسطائیت اور ڈنڈا روز کا معمول ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی نے مذاکرات کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنا دی ہے، مذاکرات نہ ہوئے تو 13 دسمبر سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ جعلی حکومت کی ترجیحات ہمیں جعلی مقدمات میں مصروف رکھنا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 26 نومبر کو جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی تصدیق شدہ تعداد 12 ہے، لاپتہ کارکنوں کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :سول نافرمانی کا پہلا فیز اوورسیز پاکستانیوں سے شروع ہوگا،شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں