اہم خبریں

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر میں33.6فیصد اضافہ ہوا ،وزیراعظم

اسلام آباد(اے بی این نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر میں33.6فیصد اضافہ ہو۔ نومبر2024میں ترسیلات زر میں 29فیصد اضافہ حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
ترسیلات زر 14اعشاریہ 8ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے اور معیشت کیلئے اچھے ثمرات لے کر آئے گا۔ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔
سرمایہ کاری ،مہنگائی کی شرح میں کمی،معاشی استحکام کا سہرا حکومتی ٹیم کو جاتا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا۔

مزید پڑھیں :آزاد کشمیر میں پاکستانی پرچم اتارنے اور قائداعظم کی تصاویر کو نقصان پہنچانے پر مقدمات درج

متعلقہ خبریں