اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں 9 نئے بل پیش کئے جائیں گے۔ واپڈا یونیورسٹی اسلام آباد بل اور نیپون انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ سائنسز بل منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر غلط خبروں کے پھیلاؤ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔ پانچ قراردادیں بھی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
اجلاس میں مختلف معاملوں پر بحث کی تحاریک بھی پیش کی جائیں گی
مزید پڑھیں :شام میں نئی عبوری حکومت کے سربراہ کیلئے محمد البشیر کا نام سامنے آ گیا















