راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
جس کے نتیجے میں دو خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ جبکہ ایک خوارج زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ ان خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے کاروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے، ایک کو گرفتار کرنے پر فورسز کو سراہا۔ صدر مملکت کا ملک سے دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی کولاچی،ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔ وزیرِ اعظم کی آپریشن کے دوران دو خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور ایک کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی تعریف کی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ
دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ سیکیورٹی فورسز کے قابل فخر افسران و اہلکار شب و روز ارض وطن کو دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کی اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کلاچی میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکورٹی فورسز کی ستائش کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی 2 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قوم بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے۔ قوم کی حمایت سے خوارجی دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کی پہلی کاربن مارکیٹ پالیسی،سبز پاکستان کی جانب ایک اہم قدم















