اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کی پہلی کاربن مارکیٹ پالیسی:سبز پاکستان کی جانب ایک اہم قدم۔ پاکستان کا 29ویں کانفرنس آف پارٹیز باکو میں موسمیاتی اہداف کے حصول اور سبز سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاربن مارکیٹ پالیسی کا آغاز۔
اس پالیسی کا مقصد توانائی، زراعت اور جنگلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان میں شفاف کاربن مارکیٹ فریم ورک کا قیام عالمی معیارات کے مطابق
کاربن مارکیٹ پالیسی بین الاقوامی معیارات اور مضبوط حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہے ۔ پاکستان کی کاربن مارکیٹ پالیسی ماحولیاتی تحفظ ، اقتصادی ترقی و ہم آہنگی کوفروغ دیتی ہے۔
کاربن مارکیٹس کے ذریعے کاروباروں کو ماحول دوست ٹیکنالوجیز اپنانے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کی ترغیب ہے۔
پاکستان کی کاربن مارکیٹ پالیسی کی بدولت عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ عالمی سرمایہ کاروں اور تنظیموں کو پاکستان کی کاربن مارکیٹ میں شراکت داری کی دعوت دی۔ ایس آئی ایف سی عالمی کاربن مارکیٹ میں ماحولیاتی خطرات کم کرنے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں :ریاست سے تصادم نہیں چاہتے،علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان