اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم کردارادا کرنا ہوگا۔ بدعنوانی کسی شکل میں پائیدار ترقی،معاشی خوشحالی میں بڑی رکاوٹ رہی۔
بدعنوانی کے حکومتوں ،شہریوں کی زندگی پر دوررس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نوجوانوں کی انسداد بدعنوانی عمل میں شرکت کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا۔ نیب بدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
بدعنوانی ترقی اورمعاشی خوشحالی میں بڑی رکاوٹ رہی ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک بلاواسطہ ،بلواسطہ 6.1کھرب روپے کی برآمدگی کی۔
مزید پڑھیں :ریاست سے تصادم نہیں چاہتے،علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان