بیجنگ ( اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجی آمد ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجی کے صدر ڈاکٹر لیو فولیانگ سے ملاقات۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی موجودگی میں ہائی جیامیڈیکل ٹیکنالوجی سے ایم او یو پر دستخط۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ہیلتھ سسٹم کو ٹیکنالوجی بیسڈ سسٹم بنانے کے عزم کا اظہار۔ مریم نواز کی پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور آپریشنز کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی۔ انہوں نے کہا کہ
پنجاب میں ہیلتھ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موثر بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سیکرٹری مسٹر ژودیاژن نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو جدید طریقہ علاج،تحقیق اور پیشنٹ کیئر سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
ڈاکٹر لیوفورلیانگ نے میڈیکل ٹیکنالوجی کے جدید ترین رجحانات اور ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شی جی تان ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چین کے جدید ترین ہیلتھ سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ٹیکنالوجی بیسڈ ہیلتھ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اور سی جی تان ہسپتال کے درمیان تعاون اور شراکت داری کا خیرمقدم کرینگے۔ سی جی تان ہسپتال کے ساتھ پنجاب کے ہسپتالوں کے ٹیلی میڈیسن لنک قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیجنگ میں میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کیا۔ بیجنگ ٹرانسپورٹ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شانگ وانگ یو نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیجنگ ٹرانسپورٹ سسٹم کے سٹیٹ آف آرٹ مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ ۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین نیٹ ورک کو بڑھائیں گے۔
مزید پڑھیں :مفت سولر اسکیم سے کون سے صارفین مستفید ہوسکیں گے؟ اپلائی کرنے کا طریقہ؟