اہم خبریں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ابتدائی شیڈول سامنے آگیا

دبئی ( نیوز ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ابتدائی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے۔افتتاحی تقریب کراچی میں ہونے کا امکان ہے۔ پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں شیڈول ہے۔پاکستان کا دوسرا میچ 24 فروری کو ہے جہاں اس کا مقابلہ راولپنڈی میں بنگلہ دیش سے ہوگا۔

ایونٹ کے سب سے زیادہ متوقع میچوں میں سے ایک، پاکستان بمقابلہ بھارت کا ٹاکرا، یکم مارچ کو دبئی میں متوقع ہے۔ ہندوستان کی مہم کا آغاز 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے ہوگا، اس کے بعد 23 فروری کو دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہوگا۔ لاہور کا نیا قذافی اسٹیڈیم 22 فروری کو اپنے پہلے میچ کی میزبانی کرے گا جہاں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

شیڈول میں 25 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان کا انگلینڈ سے مقابلہ بھی شامل ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ 26 فروری کو راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گے، اس کے بعد بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ 27 فروری کو لاہور اور 28 فروری کو راولپنڈی میں افغانستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

گروپ مرحلے کا آخری میچ 2 مارچ کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہوگا۔پہلا سیمی فائنل 5 مارچ، دوسرا 6 مارچ کو شیڈول ہے جس کا فائنل میچ 9 مارچ کو ہوگا۔ اگر ہندوستان سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو ان میچوں کی میزبانی دبئی میں ہوگی۔ تاہم اگر بھارت سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکا تو فائنل لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم کرانیکا فیصلہ

متعلقہ خبریں