اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد ی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد ی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ۔خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کُہرا پڑنے کی توقع۔جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم پٹن 08،اوکاڑہ، سرگودھا 02اور ڈی آئی خان میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ ، اسکردو، قلات منفی 07 ،گوپس منفی 06، گلگت ، کالام ، استور منفی 04،بگروٹ ، دیر اور مالم جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: حکومت اور جے یو آئی کے مابین ڈیڈلاک ختم جلدہو نے کا امکان ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ