لاہور( اے بی این نیوز )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے ۔ 8ایس پیز سمیت 90 ڈی ایس پیز اور ٹریفک افسران کے تقرر و تبادلے .
محمد عبداللہ لک اے آئی جی لاجسٹک سی پی او پنجاب لاہور تعینات ۔
محمد وقار عظیم کو ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا ۔ محمد جاوید اختر جتوئی ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا تعینات ۔ حشام بن اقبال ایس پی ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات۔
فاروق سلطان ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات۔
عمران احمد ملک ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔عبد الرحیم ایس پی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ لاہور تعینات کیا ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کمیٹی ان سے بات کیلئے بنائی گئی ہے جن کے پاس طاقت ہے،رؤف حسن















