اہم خبریں

مدارس بل پرفضل الرحمان کے تحفظات دور کئے جائیں،نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت

لاہور (  اے بی این نیوز      ) وزیراعظم شہباز شریف کی قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات ہو ئی،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریفکیوزیراعظم کو سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد۔
وزیراعظم نےنواز شریف کو بیرونی سرمایہ کاری میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں 26 نومبر کے واقعات اور سول نافرمانی کی کال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کااتفاق ہو کہ
ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت کہ
مدارس بل پرفضل الرحمان کے تحفظات دور کئے جائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
ملکی معاملات پر حکومتی اتحادیوں سے مشاورت، اعتماد میں لینے پر اتفاق ۔ ملاقات میں وزیراعظم نے نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کی رپورٹ پیش کی۔

مزید پڑھیں :وزارت مذہبی امور کے تحت 40 ویں سالانہ قومی حفظ و قرآت مقابلہ کا اعلان

متعلقہ خبریں