اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سرکاری حج سکیم میں داخلے کے آخری دو دن رہ گئے۔ پیر اور منگل کے روز نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق ابتک 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں ہیں۔
درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے۔ دوسری قسط چار لاکھ مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے دس روز کے اندر جمع ہونگے۔
بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہو گی ۔ سمندر پار پاکستانی اپنے یا پیاروں کو حج کیلئے سپانسر کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ملکہ کوہسار نے چاندی کی چادر اوڑھ لی، موسم سرما کی پہلی برفباری