اہم خبریں

عمران خان کی پہلی سول نافرمانی سے زیادہ برا حشر دوسری کاہوگا،رانا تنویر حسین

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی پہلی سول نافرمانی سے زیادہ برا حشر دوسری کاہوگا۔ انتشار پارٹی کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سیاست نے عوامی شعور بیدار کردیا۔
آنےوالے الیکشن میں پی ٹی آئی سے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی انتشار کا شکار اور اس کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ پاکستان دشمن ممالک اور عناصر بانی پی ٹی آئی کے حمایت میں اکٹھے ہوچکے ہیں۔
اوورسیز پہلے پاکستانی اور بعد میں سیاسی ورکر ہیں وہ پاکستان کیخلاف نہیں جاسکتے۔ ہماری حکومت کی 8 ماہ کی کارکردگی نے عوامی رحجان تبدیل کر دیا۔

مزید پڑھیں :وزارت مذہبی امور کے تحت 40 ویں سالانہ قومی حفظ و قرآت مقابلہ کا اعلان

متعلقہ خبریں